12 فروری، 2023، 4:12 PM

اقوام متحدہ اور مغربی ملکوں کے دوہرے سلوک پر شامیوں کا انوکھا احتجاج؛

زلزلہ زدہ شہروں میں اقوام متحدہ کے پرچم کو الٹا نصب کردیا + تصاویر

زلزلہ زدہ شہروں میں اقوام متحدہ کے پرچم کو الٹا نصب کردیا + تصاویر

شام اور ترکیہ کے زلزلوں کے حوالے سے اقوام متحدہ اور دیگر مغربی ملکوں کے دوہرے سلوک نے ان پالیسیوں کے خلاف شامیوں کے غصے کو مزید بڑھا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہاب نیوز نے خبر دی ہے کہ متعدد شامی انسانی کارکنوں نے شام کے زلزلہ زدگان کے حوالے سے اقوام متحدہ کی دوہری پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جندیرس اور ادلب کے دیگر مضافاتی علاقوں کے زلزلے سے متاثرہ کھنڈرات پر اقوام متحدہ کا جھنڈا الٹا نصب کردیا۔

رپورٹ کے مطابق شامی انسانی کارکن اپنے اس اقدام کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کے اصولوں کے خلاف کام کیا ہے اور شام کے زلزلہ زدگان کو کھنڈرات اور ان کے ملبے کے نیچے تنہا چھوڑ دیا ہے۔

شام کے مقامی ذرائع کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں آنے والے حالیہ زلزلے میں اب تک تقریباً 5000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور کئی علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام نہ ہونے کی وجہ سے یہ تعداد بڑھتی رہے گی۔
 

News ID 1914702

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha